لاہور: 12 کلو چرس برآمدگی کیس، ملزم کو 20 سال قید اور 8 لاکھ روپے جرمانہ

لاہور: 12 کلو چرس برآمدگی کیس، ملزم کو 20 سال قید اور 8 لاکھ روپے جرمانہ


لاہور: سیشن کورٹ لاہور نے منشیات برآمدگی کے مقدمے کا فیصلہ سنا دیا۔ عدالت نے 12 کلو چرس برآمد ہونے کے کیس میں ملزم اطر عباس کو جرم ثابت ہونے پر 20 سال قید اور 8 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنا دی۔

یہ فیصلہ ایڈیشنل سیشن جج محمد بلال نے سنایا۔ عدالت کا کہنا تھا کہ استغاثہ کی جانب سے پیش کیے گئے شواہد سے ملزم کے خلاف جرم ثابت ہوتا ہے، جس کے بعد سخت سزا سنائی گئی۔

عدالتی فیصلے کے مطابق منشیات جیسے سنگین جرم میں ملوث عناصر کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی کی جائے گی تاکہ معاشرے کو اس ناسور سے پاک کیا جا سکے۔

ٹیگز: