قائم مقام گورنر پنجاب کی چینی قونصل جنرل سے الوداعی ملاقات، دوطرفہ تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

قائم مقام گورنر پنجاب کی چینی قونصل جنرل سے الوداعی ملاقات، دوطرفہ تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

لاہور: قائم مقام گورنر پنجاب ملک محمد احمد خاں سے چین کے سبکدوش قونصل جنرل ژاؤ شریں نے گورنر ہاؤس میں الوداعی ملاقات کی۔

ملاقات کے دوران پاک چین دوطرفہ تعلقات، تجارتی تعاون اور سٹریٹیجک شراکت داری پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں رہنماؤں نے دفاع، تعلیم اور توانائی کے شعبوں میں تعاون کو مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا۔

قائم مقام گورنر ملک محمد احمد خاں نے چین کے تعاون کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور چین کے تعلقات باہمی اعتماد، احترام اور دیرینہ دوستی پر مبنی ہیں۔ اس موقع پر چینی قونصل جنرل ژاؤ شریں نے پاکستان میں قیام کے دوران ملنے والے تعاون پر شکریہ ادا کیا۔

ٹیگز: