پراپرٹی اونر شپ قانون کے تحت کارروائیوں کے خلاف درخواستیں فل بینچ کو بھجوا دی گئیں

پراپرٹی اونر شپ قانون کے تحت کارروائیوں کے خلاف درخواستیں فل بینچ کو بھجوا دی گئیں

لاہور: لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب پروٹیکشن آف پراپرٹی اونر شپ ایکٹ کے تحت کی جانے والی کارروائیوں کے خلاف دائر مزید درخواستیں فل بینچ کو بھجوا دی ہیں۔

یہ درخواستیں جسٹس عبہر گل خان نے محمد ارشد سمیت دیگر درخواست گزاروں کی جانب سے دائر کی گئیں، جن میں پراپرٹی اونر شپ قانون کے تحت کی جانے والی کارروائیوں کو چیلنج کیا گیا۔ عدالت نے ابتدائی سماعت کے بعد درخواستیں چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کو بھجوا دیں اور سفارش کی کہ ان درخواستوں کو سماعت کے لیے فل بینچ کے روبرو مقرر کیا جائے۔

درخواستوں میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ ڈی آر سی کمیٹیوں کو جائیدادوں پر قبضہ دلوانے کا کوئی قانونی اختیار حاصل نہیں، اس لیے ڈی آر سی کمیٹیوں کے فیصلوں کو کالعدم قرار دیا جائے۔

عدالت کی جانب سے فل بینچ کو معاملہ بھجوانے کے بعد اس کیس کو اہم آئینی اور قانونی نوعیت کا قرار دیا جا رہا ہے

ٹیگز: