پنجاب میں آندھی، بارشوں اور ژالہ باری کا الرٹ جاری، پی ڈی ایم اے کی وارننگ

پنجاب میں آندھی، بارشوں اور ژالہ باری کا الرٹ جاری، پی ڈی ایم اے کی وارننگ

لاہور: پی ڈی ایم اے پنجاب نے صوبے بھر میں آندھی، بارشوں اور ژالہ باری کے حوالے سے الرٹ جاری کر دیا ہے۔

ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق 16 سے 20 جون کے دوران پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بارش کا امکان ہے جبکہ بعض علاقوں میں ژالہ باری بھی متوقع ہے۔

الرٹ میں بتایا گیا ہے کہ راولپنڈی، مری، گلیات، اٹک، چکوال، جہلم، منڈی بہاؤالدین، گجرات، گوجرانوالہ، حافظ آباد اور وزیرآباد میں بارش کا امکان ہے۔

اسی طرح فیصل آباد، اوکاڑہ، قصور، خوشاب، سرگودھا، بھکر، لیہ، میانوالی، بہاولپور ڈویژن، ڈیرہ غازی خان، ملتان، خانیوال، لودھراں، مظفرگڑھ، راجن پور، رحیم یار خان اور کوٹ ادو میں بھی بارشوں کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

پی ڈی ایم اے نے متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے اور شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی ہے۔

ٹیگز: