حکومت عوام کے مفاد میں قانون سازی کر رہی ہے:ملک احمد خان

 حکومت عوام کے مفاد میں قانون سازی کر رہی ہے:ملک احمد خان

لاہور:سپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان نے کہا ہے کہ ملک آئین اور قانون کے مطابق چل رہا ہے اور پارلیمنٹ سپریم ہے۔ حکومت عوام کے مفاد میں قانون سازی کر رہی ہے اور آئین کی حرمت کو نقصان پہنچانا ناقابل قبول ہے۔

انہوں نے ججز کے استعفوں کے سلسلے کو جاری رہنے کی نشاندہی کرتے ہوئے کہا کہ کچھ ججز ایک پارٹی کو سزا دینا چاہتے تھے، جبکہ ایمانداری سے کام کرنے والے ججز کو سلام پیش کیا جاتا ہے۔

ملک احمد خان نے سابق وزیراعظم نواز شریف اور یوسف رضا گیلانی کے ہٹائے جانے والے فیصلوں پر بھی تبصرہ کیا اور کہا کہ آئین و قانون کی بالادستی ہر ادارے کی ذمہ داری ہے۔

ٹیگز: