پنجاب کے مزید 10 اضلاع میں الیکٹرک بسوں کی منظوری: وزیراعلیٰ مریم نواز کا ٹرانسپورٹ سیکٹر میں بڑا قدم

 پنجاب کے مزید 10 اضلاع میں الیکٹرک بسوں کی منظوری: وزیراعلیٰ مریم نواز کا ٹرانسپورٹ سیکٹر میں بڑا قدم

لاہور : وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت ٹرانسپورٹ سیکٹر کی بہتری کے لیے ایک اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں صوبے کے مزید 10 اضلاع میں جدید الیکٹرک بسیں چلانے کی حتمی منظوری دے دی گئی ہے۔ اس اقدام کا مقصد شہریوں کو سستی، آرام دہ اور ماحول دوست سفری سہولیات فراہم کرنا ہے۔
اجلاس میں طے پانے والے فیصلے کے مطابق پنجاب کے درج ذیل اضلاع میں الیکٹرک بسوں کا نیٹ ورک پھیلایا جائے گا،    شمالی و جنوبی پنجاب: اٹک، بھکر، لیہ، اور خانیوال،گوجرانوالہ، سیالکوٹ، شیخوپورہ، اوکاڑہ، حافظ آباد اور منڈی بہاؤالدین۔
اجلاس کے دوران وزیراعلیٰ کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ حکومت کی جانب سے شروع کی گئی فری ٹرانسپورٹ اسکیم کے مثبت نتائج سامنے آ رہے ہیں۔ اب تک سوا لاکھ (125,000) مسافر روزانہ کی بنیاد پر اس سروس سے فائدہ اٹھا رہے ہیں۔ اس وقت صوبے کے 21 مختلف روٹس پر فری ٹرانسپورٹ کامیابی کے ساتھ چلائی جا رہی ہے۔
وزیراعلیٰ مریم نواز نے ہدایت کی کہ بسوں کی فراہمی کے عمل کو جلد از جلد مکمل کیا جائے تاکہ چھوٹے اضلاع کے عوام کو بھی بڑے شہروں جیسی سفری سہولیات میسر آ سکیں۔ انہوں نے کہا کہ الیکٹرک بسوں کے اس منصوبے سے نہ صرف عام آدمی کا معاشی بوجھ کم ہوگا بلکہ فضائی آلودگی (سموگ) میں بھی نمایاں کمی آئے گی۔

ٹیگز: