زائد کرایہ وصول کرنے والے ٹرانسپوٹرز کے خلاف سخت کارروائی کا فیصلہ، وزیر ٹرانسپورٹ کی ہدایات

زائد کرایہ وصول کرنے والے ٹرانسپوٹرز کے خلاف سخت کارروائی کا فیصلہ، وزیر ٹرانسپورٹ کی ہدایات

لاہور: وزیر ٹرانسپورٹ اینڈ ماس ٹرانزٹ بلال اکبر خان نے زائد کرایہ وصول کرنے والے ٹرانسپوٹرز کے خلاف فوری کارروائی کا فیصلہ کیا ہے اور کرایوں میں کمی کے لیے سرگرم ہو گئے ہیں۔

وزیر ٹرانسپورٹ نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے مطابق کرایوں کی نئی فہرست جاری کرنے کی ہدایات دی ہیں۔ اس حوالے سے متعلقہ افسران کو فیلڈ میں متحرک کر کے کرایوں میں کمی کے لیے ٹیمیں تشکیل دینے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔

تمام آرٹی ایز کو کرایوں میں کمی کے لئے فوری اقدامات کرنے اور رپورٹ جمع کرانے کی ہدایات دی گئی ہیں۔

ٹیگز: