لاہور:ملک کے مختلف شہروں میں فضائی آلودگی کی صورتحال بدستور تشویشناک ہے۔ عالمی ماحولیاتی ویب سائٹ کے مطابق پشاور 435 ایئر کوالٹی انڈیکس (اے کیو آئی) کے ساتھ ملک کا سب سے آلودہ شہر قرار دیا گیا ہے۔
لاہور بھی شدید فضائی آلودگی کی لپیٹ میں ہے، جہاں کچھ دیر قبل اے کیو آئی 342 ریکارڈ کیا گیا، جس کے باعث لاہور دنیا کے بڑے آلودہ ترین شہروں میں پہلے نمبر پر آ گیا۔
فیصل آباد میں فضائی آلودگی کا انڈیکس 278 ریکارڈ کیا گیا، جبکہ محکمہ ماحولیات پنجاب کے مطابق نارووال کا اے کیو آئی 279، شیخوپورہ کا 251 اور خانیوال کا 236 ریکارڈ کیا گیا ہے۔
ماہرین نے شہریوں کو غیر ضروری باہر نکلنے سے گریز اور احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی ہے، جبکہ حساس افراد کو خصوصی احتیاط برتنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔