لاہور میں دھند کی شدت برقرار، ایئرپورٹ پر حدِ نگاہ صفر

لاہور میں دھند کی شدت برقرار، ایئرپورٹ پر حدِ نگاہ صفر

لاہور میں شدید دھند چھائی ہوئی ہے جس کے باعث علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے اطراف حدِ نگاہ صفر ہو گئی ہے۔ خراب موسمی صورتحال کے سبب فلائٹ آپریشن بری طرح متاثر ہوا ہے، کئی پروازیں منسوخ جبکہ متعدد تاخیر کا شکار ہیں۔

ایوی ایشن حکام کے مطابق موسم میں بہتری آنے تک فضائی آپریشن معمول پر آنے کا امکان نہیں، مسافروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ ایئرپورٹ روانگی سے قبل اپنی پرواز کی صورتحال معلوم کر لیں۔

ٹیگز: