پنجاب میں نوجوانوں کے لیے ایڈوانس ٹیکنالوجی پروگرام کی منظوری

پنجاب میں نوجوانوں کے لیے ایڈوانس ٹیکنالوجی پروگرام کی منظوری

لاہور :وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر چیف منسٹر ایڈوانس ٹیکنالوجی پروگرام کی منظوری دے دی گئی ہے، جس کے تحت نوجوانوں کو عالمی معیار کی جدید ڈیجیٹل مہارتیں فراہم کی جائیں گی۔
سینئر رپورٹر نمائندہ لاہور رنگ  ادریس شیخ کے مطابق  منصوبے کے مطابق آئندہ پانچ سال میں پنجاب بھر کے 25 ہزار نوجوانوں کو جدید ٹیکنالوجی کی تربیت دی جائے گی، جس سے انہیں قومی اور بین الاقوامی سطح پر بہتر روزگار کے مواقع حاصل ہوں گے۔

حکام کے مطابق یہ پروگرام صوبے میں ڈیجیٹل ترقی اور نوجوانوں کے بااختیار بنانے کی جانب اہم قدم ہے۔

ٹیگز: