لاہور :لاہور میں لٹن روڈ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ایک ملزم کو گرفتار کر لیا جو سوشل میڈیا پر اسلحہ کی نمائش اور سرعام ہوائی فائرنگ کے ذریعے خوف و ہراس پھیلا رہا تھا۔
گرفتار ملزم عبدالرحمن کی اسلحہ نمائش کی متعدد ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہو چکی ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کے خلاف قانونی کارروائی شروع کر دی گئی ہے اور مزید تحقیقات جاری ہیں۔