آئی جی پنجاب نے پولیس ملازمین اور ان کے اہلخانہ کے علاج معالجے کے لیے مزید 29 لاکھ 40 ہزار روپے فنڈز جاری کر دیے

 آئی جی پنجاب نے پولیس ملازمین اور ان کے اہلخانہ کے علاج معالجے کے لیے مزید 29 لاکھ 40 ہزار روپے فنڈز جاری کر دیے

لاہور:آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے پولیس ملازمین اور ان کے اہلخانہ کے علاج معالجے کے لیے مزید 29 لاکھ 40 ہزار روپے فنڈز جاری کر دیے ہیں۔

آئی جی پنجاب نے میڈیکل فنانشل اسسٹنس کمیٹی کی سکروٹنی کے بعد فنڈ کے اجراء کی منظوری دی۔ انہوں نے کہا کہ پولیس فورس اور ان کے اہلخانہ کی فلاح و بہبود پر روزانہ 2 کروڑ 70 لاکھ روپے سے زائد خرچ کیے جا رہے ہیں۔

مزید بتایا گیا کہ پولیس ملازمین کو علاج معالجے کی بہترین سہولیات متعدد اداروں کے ساتھ طے شدہ ایم او یوز کے تحت فراہم کی جا رہی ہیں تاکہ فورس اور ان کے اہلخانہ کی صحت کا مکمل خیال رکھا جا سکے۔

ٹیگز: