پنجاب کے مزید اضلاع میں گرین بس سروس شروع، مریم نواز کا پانچ ہزار بسوں کا ہدف

پنجاب کے مزید اضلاع میں گرین بس سروس شروع، مریم نواز کا پانچ ہزار بسوں کا ہدف

لاہور :وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے صوبے کے مزید پانچ اضلاع میں گرین بس سروس کا افتتاح کر دیا ہے۔

افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ حکومت کی کوشش ہے کہ آئندہ پانچ سال میں پنجاب بھر میں پانچ ہزار گرین بسیں چلائی جائیں۔ انہوں نے کہا کہ گرین بس منصوبہ پاکستان میں پبلک ٹرانسپورٹ کا سب سے بڑا منصوبہ ہے، جس کے ذریعے عوام کو جدید سفری سہولت فراہم کی جا رہی ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ عوامی سہولت کے اس منصوبے میں پنجاب تمام صوبوں کو لیڈ کر رہا ہے۔ جولائی کے آخر تک گوجرانوالہ، گجرات، ننکانہ، شیخوپورہ سمیت دیگر اضلاع میں 101 گرین بسیں پہنچ جائیں گی۔

انہوں نے بتایا کہ لیہ، چنیوٹ، سیالکوٹ، اوکاڑہ اور مری میں گرین بس سروس کا آغاز کر دیا گیا ہے، جس سے شہریوں کو بہتر اور ماحول دوست ٹرانسپورٹ کی سہولت حاصل ہوگی۔

ٹیگز: