پنجاب میں بارشوں کا امکان، پی ڈی ایم اے نے متعلقہ اداروں کو الرٹ کر دیا

پنجاب میں بارشوں کا امکان، پی ڈی ایم اے نے متعلقہ اداروں کو الرٹ کر دیا

لاہور: پنجاب میں آندھی، بارشوں اور ژالہ باری کے ممکنہ خطرے کے پیش نظر پراونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے صوبہ بھر میں الرٹ جاری کر دیا ہے۔

ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق آج سے پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بارشیں متوقع ہیں، جبکہ بارشوں کا سلسلہ 20 جون تک جاری رہنے کا امکان ہے۔

پی ڈی ایم اے نے تمام کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کو ہدایت کی ہے کہ وہ ممکنہ موسمی صورتحال سے نمٹنے کے لیے پیشگی اقدامات مکمل رکھیں اور ضلعی سطح پر متعلقہ اداروں کو الرٹ کیا جائے۔

ترجمان کے مطابق شہریوں کی حفاظت اور ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے ضروری انتظامات کیے جا رہے ہیں۔

ادھر مختلف علاقوں میں گزشتہ رات ہونے والی بارش کے بعد موسم خوشگوار ہو گیا ہے اور گرمی کی شدت میں نمایاں کمی آئی ہے۔ لاہور میں بھی صبح سے بادلوں اور سورج کی آنکھ مچولی جاری ہے جبکہ ہوائیں چلنے سے موسم میں بہتری محسوس کی جا رہی ہے۔

ٹیگز: