عید تعطیلات: لاہور کے پارکوں میں شہریوں کے لیے خصوصی انتظامات مکمل، سکیورٹی ہائی الرٹ

عید تعطیلات: لاہور کے پارکوں میں شہریوں کے لیے خصوصی انتظامات مکمل، سکیورٹی ہائی الرٹ

لاہور: پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی (PHA) لاہور نے عید الفطر کے ایام میں شہریوں کو بہترین تفریحی سہولیات فراہم کرنے کے لیے خصوصی پلان تیار کر لیا ہے۔ ایم ڈی پی ایچ اے راجہ منصور احمد کے مطابق، شہر کے تمام چھوٹے بڑے پارکوں، بالخصوص 'اے کیٹگری' پارکوں میں انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔
ایم ڈی پی ایچ اے راجہ منصور احمد نے انتظامات کا جائزہ لیتے ہوئے درج ذیل ہدایات جاری کی ہیں۔عید کے دوران پارکوں میں آنے والے خاندانوں کو محفوظ اور پرسکون ماحول فراہم کرنا اولین ترجیح ہے۔ 'اے کیٹگری' کے بڑے پارکوں (جیسے جیلانی پارک، گریٹر اقبال پارک وغیرہ) میں سکیورٹی اہلکاروں کی اضافی نفری تعینات کی جائے گی تاکہ نظم و ضبط برقرار رہے۔
 عید کی راتوں میں پارکوں کو روشن رکھنے کے لیے لائٹنگ کے خصوصی انتظامات اور صفائی ستھرائی کے لیے اضافی عملہ مامور رہے گا۔
راجہ منصور احمد کا کہنا تھا کہ عید کے موقع پر پارکوں میں آنے والے شہریوں، خاص طور پر بچوں کے لیے جھولوں اور دیگر تفریحی مقامات کی انسپیکشن مکمل کر لی گئی ہے تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچا جا سکے۔

ٹیگز: