نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی داتا دربار آمد؛ مزار شریف پر حاضری اور ملکی خوشحالی کی دعا، توسیعی منصوبے کے اجلاس کی صدارت

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی داتا دربار آمد؛ مزار شریف پر حاضری اور ملکی خوشحالی کی دعا، توسیعی منصوبے کے اجلاس کی صدارت

لاہور: نائب وزیراعظم اور وزیرِ خارجہ محمد اسحاق ڈار نے لاہور میں صوفی بزرگ حضرت داتا گنج بخش علی ہجویریؒ کے مزار پر حاضری دی، جہاں انہوں نے چادر پوشی کی اور فاتحہ خوانی کی۔ مزار شریف پر حاضری کے دوران نائب وزیراعظم نے پاکستان کی سلامتی، معاشی استحکام، ترقی اور امتِ مسلمہ کے اتحاد و یکجہتی کے لیے خصوصی دعا کی۔

داتا دربار پر حاضری کے فوراً بعد نائب وزیراعظم محمد اسحاق ڈار نے داتا دربار توسیعی اور ترقیاتی منصوبے کے حوالے سے ایک اہم ترین اجلاس کی صدارت بھی کی، جس میں مزار کی تزئین و آرائش اور زائرین کے لیے سہولیات کے دائرہ کار کو وسیع کرنے کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

اجلاس کے دوران نائب وزیراعظم نے متعلقہ حکام کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا "داتا دربار آنے والے لاکھوں زائرین کی سہولت کے لیے ترقیاتی منصوبوں کو شفافیت کے ساتھ مقررہ وقت پر مکمل کیا جائے۔ زائرین کو فول پروف سیکیورٹی اور بہترین ماحول کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔
اجلاس میں داتا دربار کے اطراف کے علاقوں کی خوبصورتی اور زائرین کے لیے پینے کے صاف پانی، لنگر خانے اور بیٹھنے کی جگہوں کی توسیع کے منصوبوں پر بریفنگ دی گئی، جس پر نائب وزیراعظم نے اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کام مزید تیز کرنے کی ہدایت کی۔

ٹیگز: