پنجاب میں مون سون بارشوں کا 11 واں سپیل، بیشتر علاقوں میں بارشوں کا امکان

پنجاب میں مون سون بارشوں کا 11 واں سپیل، بیشتر علاقوں میں بارشوں کا امکان

لاہور: ترجمان پی ڈی ایم اے پنجاب کے مطابق آج سے پنجاب کے بیشتر علاقوں میں مون سون بارشوں کا 11 واں سپیل شروع ہو جائے گا جو 19 ستمبر تک جاری رہے گا۔

راولپنڈی، مری، گلیات، اٹک، چکوال، جہلم، گوجرانوالہ، لاہور، گجرات اور سیالکوٹ میں بارشیں متوقع ہیں۔ علاوہ ازیں نارووال، حافظ آباد، منڈی بہاوالدین، اوکاڑہ، ساہیوال، قصور، جھنگ، سرگودھا اور میانوالی میں بھی بارشوں کا امکان ہے۔

18 اور 19 ستمبر کو راولپنڈی، مری اور گلیات کے ندی نالوں میں پانی کے بہاؤ میں اضافے کا خدشہ ہے، جس کے پیش نظر متعلقہ حکام نے حفاظتی اقدامات پر زور دیا ہے۔

ٹیگز: