صاف پانی کی فراہمی، مریم نواز کا آبادی کے مطابق مستند ڈیٹا مرتب کرنے کا حکم

صاف پانی کی فراہمی، مریم نواز کا آبادی کے مطابق مستند ڈیٹا مرتب کرنے کا حکم

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت صاف پانی کی فراہمی کے حوالے سے مسلسل پانچواں اجلاس ہوا، جس میں چکوال، راولپنڈی، راجن پور، فیصل آباد، مری اور اٹک میں واٹر سپلائی پائپ لائن پراجیکٹس کا جائزہ لیا گیا۔
اجلاس میں متعلقہ حکام اور تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز نے ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی۔ وزیراعلیٰ مریم نواز نے آبادی کے مطابق پانی کی ضرورت کا مستند ڈیٹا مرتب کرنے اور اس کی باقاعدہ تصدیق یقینی بنانے کی ہدایت کی۔
مریم نواز نے راجن پور میں فوری طور پر 21 باؤزر مہیا کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ حکومت عوام کو پینے کا صاف پانی فراہم کرنے کے عزم پر قائم ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ پنجاب کے عوام کو پینے کا صاف پانی گھر گھر پہنچا کر دم لیں گے۔ صاف پانی کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے اور اس مقصد کے لیے تمام ضروری اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

ٹیگز: