لاہور، 17 دسمبر 2025 – لاہور فوڈ سیفٹی ٹیموں نے راوی ٹاؤن شاہدرہ میں جعلی کولڈ ڈرنکس کی تیاری اور سہولت کاری میں ملوث ایک یونٹ کے خلاف کریک ڈاؤن کیا۔
دوران کارروائی تقریباً 2 ہزار خالی تیار بوتلیں، 8 ڈائی، بلوئنگ مشین، کوڈنگ مشین، کمپریسر اور مختلف برانڈز کی تیار بوتلیں ضبط کی گئیں۔ یونٹ کی پروڈکشن فوری طور پر بند کر دی گئی اور مقدمہ درج کر دیا گیا ہے۔
فوڈ سیفٹی حکام نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ مشکوک اور غیر معیاری کولڈ ڈرنکس خریدنے سے گریز کریں تاکہ صحت کے خطرات سے بچا جا سکے۔