ڈی آئی جی ٹریفک پنجاب کی ہدایت پر "قانون سب کے لیے برابر" مہم جاری

ڈی آئی جی ٹریفک پنجاب کی ہدایت پر

لاہور: ڈی آئی جی ٹریفک پنجاب محمد وقاص نذیر کے احکامات پر "قانون سب کے لیے برابر" مہم جاری ہے۔ ترجمان کے مطابق گزشتہ 20 روز کے دوران ٹریفک خلاف ورزیوں کے حوالے سے اہم کارروائیاں کی گئی ہیں۔

مہم کے دوران 2800 پولیس اہلکاروں کو چالان ٹکٹ جاری کیے گئے، جبکہ 547 پولیس اہلکاروں کی گاڑیاں بند کی گئیں۔ سنگین ٹریفک خلاف ورزیوں کے کیسز میں 21 پولیس اہلکاروں کے خلاف مقدمات بھی درج کیے گئے۔

ٹیگز: