رمضان میں عوام کو تنہا نہیں چھوڑیں گے، 40 لاکھ خاندانوں کو دہلیز پر امداد ملے گی: مریم نواز

رمضان میں عوام کو تنہا نہیں چھوڑیں گے، 40 لاکھ خاندانوں کو دہلیز پر امداد ملے گی: مریم نواز

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ماہِ رمضان کے حوالے سے ایک بڑے ریلیف پیکج کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس بار کسی بھی شہری کو امداد کے لیے قطاروں میں لگ کر اپنی تذلیل نہیں کروانی پڑے گی، بلکہ مستحقین کو ان کا حق ان کی دہلیز پر پہنچایا جائے گا۔وزیراعلیٰ نے لاہور میں گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ حکومت پنجاب تقریباً 40 لاکھ سے زائد خاندانوں کو 'رمضان نگہبان کارڈ' جاری کر رہی ہے۔    اس کارڈ کے ذریعے مستحقین کو 10 ہزار روپے کی مالی امداد دی جائے گی۔    اب تک 4 لاکھ کارڈز تقسیم کیے جا چکے ہیں، جبکہ بقیہ کارڈز کی تقسیم 10 رمضان المبارک تک مکمل کر لی جائے گی۔
    مریم نواز نے شہریوں کو ہدایت کی کہ یہ کارڈ صرف ایک بار کے لیے نہیں ہے، اسے سنبھال کر رکھیں کیونکہ مستقبل میں بھی تمام مالی معاونت اسی کارڈ کے ذریعے فراہم کی جائے گی۔وزیراعلیٰ نے مزدوروں کے لیے خوشخبری سناتے ہوئے کہا کہ جن مزدوروں کو پہلے راشن کارڈ کی مد میں 3 ہزار روپے ملتے تھے، انہیں اس ماہ 10 ہزار روپے دیے جائیں گے۔ تقریباً 10 لاکھ غریب اور دیہاڑی دار مزدور اس سکیم سے مستفید ہوں گے۔
مریم نواز نے دوٹوک الفاظ میں کہا کہ "رمضان میں مہنگائی کا جن باہر نکل آتا ہے جسے قابو کرنا ہماری ترجیح ہے"۔ انہوں نے کہا  کہ      پیرا فورس کی تعیناتی: مہنگائی اور منافع خوری کے خلاف آج سے تمام شہروں میں پیرا فورس سخت کارروائی کا آغاز کر رہی ہے۔عوام سے ناجائز پیسے وصول کرنے والوں اور ذخیرہ اندوزوں کو کسی صورت معاف نہیں کیا جائے گا اور انہیں سخت سزاؤں کا سامنا کرنا پڑے گا۔
 شہر بھر میں سہولت بازار اور اسٹالز لگائے جائیں گے جہاں اشیاء خورونوش پر خصوصی ڈسکاؤنٹ دیا جائے گا۔

ٹیگز: