پنجاب میں تعلیمی انقلاب: لاہور میں 20 نئے 'نواز شریف اسکول آف ایمیننس' بنانے کا اعلان

پنجاب میں تعلیمی انقلاب: لاہور میں 20 نئے 'نواز شریف اسکول آف ایمیننس' بنانے کا اعلان

لاہور : نواز شریف سینٹر آف ایکسیلنس میں رنگا رنگ اسپورٹس گالا کا انعقاد کیا گیا، جس میں صوبائی وزیر تعلیم رانا سکندر حیات خان نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے پنجاب کے تعلیمی مستقبل کے حوالے سے بڑے منصوبوں کا انکشاف کیا۔
صوبائی وزیر تعلیم نے اعلان کیا کہ حکومت پنجاب تعلیم کے شعبے میں بڑی سرمایہ کاری کر رہی ہے۔  رواں سال جون میں لاہور کے مختلف علاقوں میں 20 کے قریب 'نواز شریف اسکول آف ایمیننس' قائم کیے جا رہے ہیں۔پنجاب کی تمام ڈویژنز اور تحصیلوں میں پہلے ہی 'نواز شریف سینٹر آف ایکسیلنس' فعال کیے جا چکے ہیں تاکہ دور دراز علاقوں کے بچوں کو بھی وہی تعلیمی سہولیات میسر ہوں جو بڑے شہروں کے طلبہ کو حاصل ہیں۔
رانا سکندر حیات خان کا کہنا تھا کہ ان سینٹرز کا مقصد صرف ڈگریوں کا حصول نہیں بلکہ بچوں کو عالمی معیار کی تعلیم اور تربیت فراہم کرنا ہے۔ اسپورٹس گالا کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ ذہنی نشوونما کے ساتھ ساتھ جسمانی سرگرمیاں بھی طالب علموں کی شخصیت سازی کے لیے ناگزیر ہیں۔
صوبائی وزیر نے واضح کیا کہ     "ہمارا ہدف ہے کہ پنجاب کا ہر بچہ اسکول میں ہو اور اسے بہترین انفراسٹرکچر اور اساتذہ میسر ہوں۔ نواز شریف سینٹر آف ایکسیلنس اسی ویژن کی ایک کڑی ہے۔

ٹیگز: