لاہور :ملک کے مختلف حصوں میں شدید دھند کے باعث حدِ نگاہ انتہائی کم ہو گئی جس کے نتیجے میں فضائی اور زمینی ٹریفک متاثر ہو رہی ہے۔ سندھ، پنجاب اور خیبر پختونخوا کے کئی علاقوں میں موٹرویز کے مختلف حصے بند کر دیے گئے ہیں۔ موٹروے ایم ون پشاور سے رشکئی اور ایم ٹو لاہور سے چکری تک ٹریفک کے لیے بند ہیں۔ متعلقہ حکام نے ڈرائیورز کو احتیاط برتنے اور غیر ضروری سفر مؤخر کرنے کی ہدایت کی ہے۔