لاہور میں بسنت کے لیے جامع سکیورٹی پلان تیار، پولیس رپورٹ ہائیکورٹ میں جمع

لاہور میں بسنت کے لیے جامع سکیورٹی پلان تیار، پولیس رپورٹ ہائیکورٹ میں جمع

لاہور :لاہور میں بسنت کے جشن کے لیے پولیس نے جامع سکیورٹی پلان تیار کر لیا ہے اور رپورٹ لاہور ہائی کورٹ میں جمع کرا دی گئی ہے۔ شہر کو لال، پیلے اور ہرے زونز میں تقسیم کیا گیا ہے تاکہ تمام اقدامات منظم انداز میں کیے جا سکیں۔

پلان کے مطابق شیشہ، کیمیکل اور میٹل ڈور کے استعمال کے خلاف زیرو ٹالرنس ہوگی، اور ہر پتنگ اور ڈور کی QR کوڈ رجسٹریشن لازمی قرار دی گئی ہے۔ چھتوں پر شراب نوشی اور ہوائی فائرنگ پر سخت کارروائی کی جائے گی تاکہ بسنت کے دوران شہری محفوظ رہیں۔

ٹیگز: