لاہور:وزیر اعلیٰ مریم نواز کے فری ہوم ڈیلیوری پراجیکٹ نے پنجاب میں عوامی خدمت کا نیا معیار قائم کر دیا ہے۔ اس منصوبے کے تحت 35 شہروں کے 46 سہولت بازاروں سے شہریوں کے گھر تک فری ہوم ڈیلیوری کی سہولت فراہم کی جا رہی ہے۔
اب تک تین لاکھ 12 ہزار سے زائد آرڈرز کامیابی کے ساتھ گھروں تک پہنچائے جا چکے ہیں، جس سے عوام کو سہولت اور وقت کی بچت حاصل ہو رہی ہے۔ یہ منصوبہ پنجاب میں سرکاری سطح پر ہوم ڈیلیوری کی اولین اور بے مثال کوشش کے طور پر سامنے آیا ہے۔