لاہور: تاریخی گریٹر اقبال پارک میں 2 ایکڑ پر مشتمل پلے لینڈ کا افتتاح

لاہور: تاریخی گریٹر اقبال پارک میں 2 ایکڑ پر مشتمل پلے لینڈ کا افتتاح

لاہور :لاہور کے تاریخی گریٹر اقبال پارک میں شہریوں اور فیملیز کے لیے تفریحی سہولیات میں اضافہ کرتے ہوئے 2 ایکڑ پر محیط پلے لینڈ کا افتتاح کر دیا گیا۔ یہ افتتاح وزیر ہاؤسنگ پنجاب بلال یاسین نے کیا، جن کے ہمراہ وائس چیئرمین پی ایچ اے لاہور غزالی سلیم بٹ اور ایم ڈی پی ایچ اے لاہور راجہ منصور بھی موجود تھے۔

پلے لینڈ کا مقصد لاہور کے شہریوں، خصوصاً بچوں اور فیملیز کو ایک محفوظ اور خوشگوار تفریحی ماحول فراہم کرنا ہے۔

ٹیگز: