ڈولفن سکواڈ نے 48 گھنٹے میں 37 چوری شدہ و جعلی نمبر پلیٹ موٹرسائیکلیں برآمد کر دیں

ڈولفن سکواڈ نے 48 گھنٹے میں 37 چوری شدہ و جعلی نمبر پلیٹ موٹرسائیکلیں برآمد کر دیں

لاہور :لاہور میں ڈولفن سکواڈ نے چوری شدہ اور جعلی نمبر پلیٹ والی موٹرسائیکلوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 48 گھنٹوں کے دوران 37 موٹرسائیکلیں برآمد کر لیں۔ برآمد شدہ موٹرسائیکلوں کے ڈیٹا کی جانچ میں یہ معلوم ہوا کہ زیادہ تر گاڑیاں چوری شدہ تھیں۔

قانونی کارروائی کے بعد 25 موٹرسائیکلیں مالکان کو سپرداری پر واپس کر دی گئیں جبکہ باقی گاڑیوں کے خلاف مزید قانونی اقدامات جاری ہیں۔ ڈولفن سکواڈ کا کہنا ہے کہ یہ کارروائیاں سڑکوں پر سیکیورٹی بڑھانے اور جرائم کی روک تھام کے لیے کی گئی ہیں۔

ٹیگز: