بارشوں کی شدت، پنجاب میں دفعہ 144 نافذ

بارشوں کی شدت، پنجاب میں دفعہ 144 نافذ

لاہور: پنجاب میں بارشوں کی شدت کے باعث حکومت نے دفعہ 144 نافذ کر دی ہے۔ اس کے تحت ڈیموں، دریاؤں، تالابوں اور جھیلوں میں تیراکی اور کشتی رانی مکمل طور پر ممنوع ہے۔

عوام کو گلیوں اور سڑکوں پر جمع شدہ پانی میں نہانے سے بھی منع کیا گیا ہے تاکہ حادثات سے بچا جا سکے۔

یہ پابندیاں 30 اگست تک جاری رہیں گی۔ راولپنڈی میں نالہ لئی کی سطح خطرناک حد تک بڑھ گئی ہے اور اس کے پیش نظر رین ایمرجنسی بھی نافذ کی گئی ہے۔

حکومت کی جانب سے شہریوں سے درخواست ہے کہ وہ حفاظتی اقدامات پر عمل کریں اور محفوظ رہیں۔

ٹیگز: