پنجاب میں منشیات کے خلاف بڑا اقدام، کاؤنٹر نارکوٹکس فورس کے قیام کی منظوری

پنجاب میں منشیات کے خلاف بڑا اقدام، کاؤنٹر نارکوٹکس فورس کے قیام کی منظوری

لاہور : پنجاب حکومت نے منشیات کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے بڑا فیصلہ کرتے ہوئے "پنجاب کاؤنٹر نارکوٹکس فورس" کے قیام کی منظوری دے دی ہے۔ نئی فورس کی سربراہی ڈی جی رینک کے حاضر سروس یا ریٹائرڈ فوجی افسر کو سونپی جائے گی۔

پنجاب اسمبلی کی اسینڈنگ کمیٹی کے نارکوٹکس ایکٹ 2025 کی منظوری کے تحت فورس کو پولیس جیسی مکمل تفتیشی اور گرفتاری کی اختیارات حاصل ہوں گے۔

فورس کو تعلیمی اداروں کے آس پاس منشیات کی روک تھام کے لیے خصوصی اقدامات کا پابند بنایا گیا ہے، جبکہ منشیات سے متعلق مشتبہ اثاثے ضبط کیے جا سکیں گے اور بغیر وارنٹ گرفتاری و تلاشی کی اجازت بھی دی گئی ہے۔

حکومت کو منشیات کی فہرست میں ترمیم، قواعد سازی، اور وضاحت کے مکمل اختیارات حاصل ہوں گے، جبکہ ہر ضلع اور تحصیل میں نارکوٹکس کنٹرول اسٹیشنز قائم کیے جائیں گے۔

نئی پالیسی کے مطابق حاصل شدہ منشیات اور اثاثوں کو نیلام کر کے خفیہ فنڈ میں شامل کیا جائے گا، اور پنجاب فارنزک ایجنسی کی رپورٹ عدالت میں قابلِ قبول شہادت تصور ہوگی۔

ٹیگز: