عظمیٰ بخاری کا پنجاب میں سہولتوں کے منصوبوں پر پیش رفت کا دعویٰ

عظمیٰ بخاری کا پنجاب میں سہولتوں کے منصوبوں پر پیش رفت کا دعویٰ

لاہور: وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت تعلیم، صحت اور ٹرانسپورٹ کے شعبوں میں عوامی ریلیف کے لیے مختلف اقدامات کر رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ طلبہ کے لیے لیپ ٹاپ، اسکالرشپس اور الیکٹرک بائیکس کی فراہمی جاری ہے، جبکہ "نوازشریف اسکول آف ایمننس" منصوبہ صوبے کے تعلیمی نظام میں بہتری کے لیے اہم قدم ہے۔

عظمیٰ بخاری کے مطابق لاہور میں نوازشریف کینسر ہسپتال اور سرگودھا میں کارڈیالوجی ہسپتال مکمل ہو چکے ہیں، جبکہ سرکاری ہسپتالوں میں مفت ادویات اور تمام ضروری ٹیسٹوں کی سہولت فراہم کی جا رہی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پنجاب میں گرین الیکٹرک بسوں کا دائرہ کار تحصیل کی سطح تک بڑھایا جا رہا ہے۔ وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ عوامی فلاح کے منصوبے صوبائی حکومت کی ترجیحات میں شامل ہیں۔

ٹیگز: