پنجاب میں موسلا دھار بارشوں کا امکان، پی ڈی ایم اے نے احتیاطی ہدایات جاری کردیں

پنجاب میں موسلا دھار بارشوں کا امکان، پی ڈی ایم اے نے احتیاطی ہدایات جاری کردیں

لاہور: پنجاب کے مختلف اضلاع میں مون سون بارشوں کے نئے سلسلے کی پیشگوئی کے بعد پی ڈی ایم اے نے دوسرا الرٹ جاری کردیا۔

پی ڈی ایم اے کے مطابق 19 سے 23 جولائی تک صوبے کے بیشتر علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے، جبکہ بعض اضلاع میں شدید بارشوں کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

حکام کے مطابق راولپنڈی، مری، گلیات، اٹک، چکوال، جہلم، منڈی بہاؤالدین اور گجرات سمیت متعدد علاقوں میں موسلادھار بارش ہو سکتی ہے۔ لاہور، گوجرانوالہ، حافظ آباد، وزیرآباد، فیصل آباد، خوشاب، سرگودھا، شیخوپورہ، سیالکوٹ اور نارووال میں بھی بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

پی ڈی ایم اے نے متعلقہ اداروں کو ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تیاریاں مکمل رکھنے اور شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی ہے۔

ٹیگز: