عید کی تیاریاں عروج پر: بازاروں میں رونقیں، کراچی میں 'رین ڈراپ' چوڑیوں کی دھوم اور پشاور میں گہما گہمی

عید کی تیاریاں عروج پر: بازاروں میں رونقیں، کراچی میں 'رین ڈراپ' چوڑیوں کی دھوم اور پشاور میں گہما گہمی

لاہور /کراچی/پشاور :عید الفطر میں صرف 3 دن باقی رہ گئے ہیں، جس کے ساتھ ہی ملک بھر کے بازاروں میں "وقت کم اور مقابلہ سخت" والی صورتحال پیدا ہو گئی ہے۔ کراچی سے پشاور تک، بازاروں کی چمک دمک اور خریداروں کا رش اپنے عروج پر پہنچ گیا ہے۔عروس البلاد کراچی میں عید کی تیاریاں جوبن پر ہیں۔ شہر کے مختلف علاقوں میں چوڑیوں کے خصوصی اسٹالز سج گئے ہیں جہاں خواتین کی بڑی تعداد خریداری میں مصروف ہے۔اس سال خواتین میں 'رین ڈراپ' (Raindrop) ڈیزائن کی چوڑیاں سب سے زیادہ مقبول ہو رہی ہیں اور ہر طرف اسی فیشن کا چرچا ہے۔
 عید کے جوڑوں کے ساتھ میچنگ سینڈلز کی تلاش میں شہری بازاروں کا رخ کر رہے ہیں، جہاں جدید اور روایتی دونوں طرح کے ڈیزائنز دستیاب ہیں۔
پشاور کے تاریخی بازاروں میں بھی غیر معمولی گہما گہمی دیکھی جا رہی ہے۔ شہریوں کی بڑی تعداد نے جہاں روایتی بازاروں کا رخ کیا ہے، وہیں جدید شاپنگ مالز میں بھی خریداروں کا تانتا بندھا ہوا ہے۔ پشاوری چپل کے ساتھ ساتھ کپڑوں اور دیگر لوازمات کی خریداری کے لیے رات گئے تک بازاروں میں میلے کا سماں ہوتا ہے۔

ٹیگز: