لاہور: ایل ڈی اے ٹاؤن پلاننگ ونگ متحرک، 16 غیر قانونی کمرشل عمارتیں مسمار، 41 املاک سیل

لاہور: ایل ڈی اے ٹاؤن پلاننگ ونگ متحرک، 16 غیر قانونی کمرشل عمارتیں مسمار، 41 املاک سیل

لاہور :لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی (LDA) کے ٹاؤن پلاننگ ونگ نے شہر کے مختلف علاقوں میں غیر قانونی تعمیرات اور کمرشلائزیشن کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن کرتے ہوئے درجنوں املاک کو مسمار اور سربمہر کر دیا ہے۔ایل ڈی اے کی ٹیموں نے شہر کے اہم علاقوں میں کارروائیاں کیں، جن میں درج ذیل مقامات شامل ہیں۔    جوہر ٹاؤن اور رحمان آباد،    شان بھٹی روڈ،    پائن ایونیو اور ڈیفنس روڈ۔
ان کارروائیوں کے دوران 16 غیر قانونی کمرشل عمارتوں کو مسمار کیا گیا، جبکہ قوانین کی خلاف ورزی پر 41 املاک کو سربمہر (Seal) کر دیا گیا ہے۔
یہ آپریشن ڈائریکٹر جنرل ایل ڈی اے کی ہدایات پر چیف ٹاؤن پلانر ون اسد الزمان اور چیف ٹاؤن پلانر ٹو اظہر علی کی براہِ راست زیر نگرانی انجام دیا گیا۔ ایل ڈی اے حکام کا کہنا ہے کہ مسمار کی گئی عمارتیں بغیر منظوری اور نقشہ کی خلاف ورزی کرتے ہوئے تعمیر کی جا رہی تھیں۔
ایل ڈی اے انتظامیہ نے واضح کیا ہے کہ شہر میں غیر قانونی تعمیرات اور غیر قانونی کمرشل سرگرمیوں کے خلاف زیرو ٹولرینس پالیسی اپنائی گئی ہے۔ شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ کسی بھی تعمیر سے قبل ایل ڈی اے سے نقشہ کی منظوری لازمی حاصل کریں تاکہ قانونی کارروائی سے بچا جا سکے۔

ٹیگز: