لاہور: جماعت اسلامی کے نائب امیر لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی کا آج کا اجتماع عام نظام میں اصلاحات اور تبدیلی کے لیے منعقد کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں مسلط نظام آئین سے منحرف ہے اور معاشرہ زوال کا شکار ہے۔
لیاقت بلوچ نے مزید کہا کہ قوم پرستی اور تفرقہ بازی کی لہر جاری ہے جبکہ وفاق اور اکائیوں کے درمیان اختلافات بڑھ رہے ہیں۔ انہوں نے یقین دلایا کہ جماعت اسلامی کا پرامن مظاہرہ ملکی جمہوریت کے لیے ایک مضبوط پیغام ثابت ہو گا۔