پنجاب میں سیکیورٹی خدشات؛ دفعہ 144 میں سات روز کی توسیع

پنجاب میں سیکیورٹی خدشات؛ دفعہ 144 میں سات روز کی توسیع

لاہور: پنجاب بھر میں سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر دفعہ 144 کے نفاذ میں مزید سات روز کی توسیع کر دی گئی ہے، جس کے تحت صوبے میں 22 نومبر تک تمام عوامی اجتماعات، احتجاج، جلسے، جلوس، ریلیاں اور دھرنے مکمل طور پر ممنوع قرار دے دیے گئے ہیں۔

جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق چار یا زائد افراد کے عوامی مقامات پر جمع ہونے پر پابندی برقرار رہے گی۔ اس کے علاوہ ہر قسم کے اسلحہ کی نمائش اور لاؤڈ اسپیکر کے استعمال پر بھی مکمل پابندی عائد ہوگی۔

محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق یہ فیصلہ موجودہ سیکیورٹی خطرات کے پیش نظر کیا گیا ہے اور اس دوران کسی بھی خلاف ورزی کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

ٹیگز: