لاہور: سردیوں کا موسم شروع ہوتے ہی دیسی گاجر کی مانگ میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔ گھروں میں پسند کی جانے والی یہ غذائیت سے بھرپور سبزی نہ صرف روزمرہ کھانوں میں استعمال ہوتی ہے بلکہ متعدد ڈشز اور مٹھائیوں,خصوصاً گاجر کا حلوہ لازمی جز بھی ہے۔
ماہرین غذائیت کے مطابق گاجر وٹامنز، فائبر اور اینٹی آکسیڈنٹس سے بھرپور ہوتی ہے، جو آنکھوں کی صحت، مدافعتی نظام اور جلد کے لیے نہایت مفید سمجھی جاتی ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر گاجر کو روزمرہ خوراک کا حصہ بنا لیا جائے تو یہ مجموعی صحت پر مثبت اثرات مرتب کرتی ہے۔
بازاروں میں دیسی گاجر کی دستیابی کے ساتھ ساتھ اس کی خریداری میں بھی مسلسل اضافہ دیکھا جا رہا ہے کیونکہ موسم سرما اسے سبزیوں میں خاص اہمیت دیتا ہے۔