ایف آئی اے کی بڑی کارروائی؛ انسانی سمگلنگ اور ویزا فراڈ میں دو مطلوب گرفتار

ایف آئی اے کی بڑی کارروائی؛ انسانی سمگلنگ اور ویزا فراڈ میں دو مطلوب گرفتار

لاہور: ایف آئی اے لاہور نے انسانی سمگلنگ اور ویزا فراڈ کے مقدمات میں دو مطلوب افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔نمائندہ لاہور رنگ علی مرزا کے مطابق  گرفتار شدگان میں شاہد عمر اور شیخ محمد خرم شامل ہیں، جو بالترتیب شیخوپورہ اور سیالکوٹ سے حراست میں لیے گئے۔

ابتدائی تحقیقات کے مطابق ملزمان نے شہریوں کو بیرون ملک ملازمت کا جھانسہ دے کر مجموعی طور پر 22 لاکھ 20 ہزار روپے ہتھیائے۔ گرفتار ملزم شیخ محمد خرم پہلے ہی دو مقدمات میں ایف آئی اے لاہور زون کو مطلوب تھا۔

ایف آئی اے حکام نے مزید تفتیش جاری رکھنے اور دیگر ملوث افراد کی شناخت کے لیے کارروائیاں شروع کر دی ہیں۔

ٹیگز: