وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر گرانفروشی کے خلاف سخت کریک ڈاؤن

وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر گرانفروشی کے خلاف سخت کریک ڈاؤن

لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر پنجاب بھر میں گرانفروشی کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔ ترجمان پرائس کنٹرول کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں 5 لاکھ 12 ہزار 733 مقامات کی چیکنگ کی گئی، جس کے دوران 11 ہزار 955 گران فروشوں کو جرمانے عائد کیے گئے، 213 افراد کو گرفتار کیا گیا اور 16 کے خلاف مقدمات درج کروائے گئے۔

آٹے کی نرخوں میں گران فروشی پر 765 افراد کو جرمانہ عائد کیا گیا جبکہ 22 گرفتاریاں بھی عمل میں آئیں۔ چکن اور میٹ شاپس کی چیکنگ کے دوران 949 افراد کو جرمانے کیے گئے اور 31 افراد کو گرفتار کیا گیا۔

فوڈ ڈائریکٹوریٹ پنجاب اور پیرا فورس نے بھی 2095 مقامات کی جانچ پڑتال کی۔ وزیر اعلیٰ پنجاب کے سخت اقدامات کے نتیجے میں گزشتہ 16 روز کے دوران ناجائز ذخیرہ اندوزوں سے 3 لاکھ 19 ہزار 346 میٹرک ٹن گندم برآمد کی گئی ہے۔

ٹیگز: