وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایات پر پی ڈی ایم اے پنجاب نے مون سون فلڈ صورتحال کی فیکٹ شیٹ جاری کر دی

وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایات پر پی ڈی ایم اے پنجاب نے مون سون فلڈ صورتحال کی فیکٹ شیٹ جاری کر دی

لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایات  پر پی ڈی ایم اے پنجاب نے مون سون سیلاب کی موجودہ صورتحال کی فیکٹ شیٹ جاری کی ہے۔ گذشتہ 24 گھنٹوں میں مختلف اضلاع میں بارش کی قابلِ ذکر مقدار ریکارڈ کی گئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق میانوالی میں 85 ملی میٹر، چکوال میں 76، ڈیرہ غازی خان میں 62، جہلم میں 45، نارووال میں 42، بھکر میں 38 اور منگلا میں 35 ملی میٹر بارش ہوئی ہے۔ علاوہ ازیں، نور پور تھل، لیہ، منڈی بہاوالدین، اٹک، مری، جھنگ، راولپنڈی اور سرگودھا میں بھی بارش کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔

پہاڑی علاقوں میں خوشاب کے موہار ہل ٹورنٹ میں طغیانی کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے، تاہم پیشگی الرٹس اور موثر انتظامات کے باعث ابھی تک کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

پی ڈی ایم اے پنجاب نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی ہے کہ سیلاب کی صورتحال پر مسلسل نظر رکھی جائے اور عوام کو محفوظ رہنے کے حوالے سے بروقت آگاہ کیا جائے۔