لاہور: گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان سے گورنر ہاؤس لاہور میں نیدر لینڈ کے سفیر رابرٹ جان سیگیرٹ نے ملاقات کی۔ ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو تجارت، تعلیم، زراعت اور ماحولیات کے شعبوں میں فروغ دینے پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔
گورنر پنجاب نے اس موقع پر کہا کہ پاکستان اور نیدر لینڈ کے درمیان تعلقات کو مزید مضبوط اور وسعت دینے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان تجارت سمیت مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں اور ان کو بروئے کار لانا وقت کی اہم ضرورت ہے۔