لاہور: پنجاب بھر میں انسداد پولیو مہم کا چوتھا روز جاری ہے اور 35 اضلاع میں یہ مہم آخری دن میں داخل ہو گئی ہے۔ پولیو ٹیمیں گھر گھر جا کر بچوں کو قطرے پلانے میں مصروف ہیں۔
پولیو مہم کے پہلے تین روز کے دوران 1 کروڑ 57 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جا چکے ہیں۔ لاہور میں اب تک 8 لاکھ 80 ہزار سے زائد بچوں کو قطرے دیے جا چکے ہیں۔