لاہور: محکمہ موسمیات نے پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بارش اور برفباری کی پیشگوئی جاری کی ہے۔ ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق، 20 اور 21 دسمبر کے دوران پنجاب کے پہاڑی علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش اور برفباری کے امکانات ہیں۔
راولپنڈی، مری، گلیات اور پوٹھوہار ریجن میں بھی بارش اور برفباری متوقع ہے۔ علاوہ ازیں، لاہور، شیخوپورہ، سرگودھا، خوشاب، فیصل آباد، حافظ آباد، گجرانوالہ، منڈی بہاؤالدین، گجرات، سیالکوٹ، جھنگ اور ٹوبہ ٹیک سنگھ میں 20 سے 21 دسمبر کے دوران ہلکی بارش کا امکان ہے۔