ملک گیر ٹرانسپورٹرز ہڑتال واپس لینے کا اعلان، مسائل کے حل کے لیے چار کمیٹیاں قائم

ملک گیر ٹرانسپورٹرز ہڑتال واپس لینے کا اعلان، مسائل کے حل کے لیے چار کمیٹیاں قائم

لاہور: ملک گیر سطح پر ٹرانسپورٹرز کے درمیان معاملات طے پا گئے اور انہوں نے ہڑتال کی کال واپس لینے کا اعلان کر دیا۔ یہ پیش رفت ٹرانسپورٹرز کے نمائندوں اور پنجاب کی سینیئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کے درمیان بات چیت کے بعد ممکن ہوئی۔

آل پاکستان ٹرانسپورٹرز کے نمائندوں نے بات چیت کے ذریعے مسائل کے حل کے اقدامات پر وزیراعظم شہباز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے ٹرانسپورٹ کی صنعت کی بہتری، ترقی اور تمام مسائل کے حل کے لیے چار کمیٹیوں کی تشکیل کا بھی خیرمقدم کیا۔

ٹیگز: