سیاست سے سیاحت تک: مری کی مال روڈ پر نواز شریف اور مریم نواز کا عوامی میلہ، شہریوں کا والہانہ استقبال

سیاست سے سیاحت تک: مری کی مال روڈ پر نواز شریف اور مریم نواز کا عوامی میلہ، شہریوں کا والہانہ استقبال

مری : مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں نواز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے مری کے تاریخی مال روڈ کا دورہ کر کے عوام کو حیران کر دیا۔ پروٹوکول کی دیواریں اس وقت ڈھیر ہو گئیں جب سیاحوں نے اپنے پسندیدہ رہنماؤں کو قریب پا کر ان کی گاڑی روک لی۔
 میاں نواز شریف نے روایت سے ہٹ کر گاڑی سے باہر آکر کارکنوں کے نعروں کا جواب دیا اور ان سے ہاتھ ملایا۔وزیراعلیٰ مریم نواز نے مال روڈ پر موجود فیملیز سے بات چیت کی اور ان سے مری میں قیام و طعام کی سہولیات کے بارے میں سوالات کیے۔
 سیاحوں، بالخصوص نوجوانوں نے نواز شریف اور مریم نواز کے ساتھ سیلفیاں بنائیں اور اپنے لیڈروں کو اپنے درمیان پا کر بھرپور خوشی کا اظہار کیا۔
وزیراعلیٰ مریم نواز نے اس موقع پر انتظامیہ کو حکم دیا کہ رمضان المبارک کے پیشِ نظر مری آنے والے سیاحوں کے لیے اشیاءِ خوردونوش کی قیمتوں اور معیار پر سخت نظر رکھی جائے۔ انہوں نے واضح کیا کہ مری کی رونقیں بحال کرنا اور سیاحوں کا تحفظ حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

ٹیگز: