نیشنل گرڈ کمپنی کا بڑا قدم: رمضان المبارک میں بجلی کی بلا تعطل فراہمی کے لیے مینٹننس مکمل

نیشنل گرڈ کمپنی کا بڑا قدم: رمضان المبارک میں بجلی کی بلا تعطل فراہمی کے لیے مینٹننس مکمل

لاہور:نیشنل گرڈ کمپنی آف پاکستان (NGC) نے ملک بھر میں بجلی کی ترسیل کے نظام کو مستحکم بنانے کے لیے رمضان المبارک اور آنے والے موسمِ گرما سے قبل تمام ضروری مرمتی اور دیکھ بھال (Maintenance) کے کام کامیابی سے مکمل کر لیے ہیں۔ اس اہم پیش رفت سے ماہِ مقدس کے دوران قومی گرڈ کی کارکردگی اور بجلی کی فراہمی میں تسلسل برقرار رہے گا۔
این جی سی کی ایسیٹ مینجمنٹ ٹیموں نے ملک کے کلیدی ہائی وولٹیج گرڈ سٹیشنز پر آلات کی اپ گریڈیشن انجام دی ہے۔

    500 کے وی نوکھر گرڈ: بس بار کی خصوصی مرمت مکمل کی گئی۔

    220 کے وی کالا شاہ کاکو: سرکٹ بریکرز کی جامع اوورہالنگ کی گئی۔

    سرفراز نگر اور جامشورو گرڈز: 250 اور 160 ایم وی اے کے آٹو ٹرانسفارمرز کے ٹیپ چینجر کی سروسنگ مکمل کی گئی۔

ترجمان این جی سی محمد ابراہیم کے مطابق، یہ سرگرمیاں سسٹم کے استحکام کے لیے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہیں۔ انتظامیہ نے اس مشن کو بروقت مکمل کرنے کے لیے جنرل منیجر نارتھ انجینئر انیس احمد اور جنرل منیجر ساؤتھ انجینئر محمد رفیق کو خصوصی ٹاسک تفویض کیے تھے، جنہوں نے اپنی نگرانی میں تمام کاموں کو عالمی معیار کے مطابق پایۂ تکمیل تک پہنچایا۔

ٹیگز: