رمضان ریلیف: سحر و افطار میں لوڈشیڈنگ کا مکمل خاتمہ، وزیر توانائی اویس لغاری کا بڑا اعلان

رمضان ریلیف: سحر و افطار میں لوڈشیڈنگ کا مکمل خاتمہ، وزیر توانائی اویس لغاری کا بڑا اعلان

اسلام آباد : وفاقی وزیر توانائی سردار اویس لغاری نے ماہِ صیام کے آغاز پر ملک بھر کے روزہ داروں کے لیے بڑی خوشخبری سناتے ہوئے سحر اور افطار کے اوقات میں بجلی کی لوڈشیڈنگ نہ کرنے کا قطعی حکم جاری کر دیا ہے۔وفاقی وزیر نے واضح کیا ہے کہ سحر و افطار کے دوران پورے ملک میں بجلی کی فراہمی بلاتعطل جاری رہے گی اور اس میں کسی قسم کا استثنیٰ قبول نہیں کیا جائے گا۔
انہوں نے ایک بڑا فیصلہ کرتے ہوئے کہا کہ جن فیڈرز پر لائن لاسز زیادہ ہیں یا جو خسارے میں ہیں، وہاں بھی سحر و افطار کے تقدس اور روزہ داروں کی سہولت کے لیے بجلی بند نہیں کی جائے گی۔ اویس لغاری کے مطابق، "ہماری اولین ترجیح عوام کو رمضان المبارک میں زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کرنا ہے تاکہ وہ یکسوئی کے ساتھ عبادات کر سکیں۔
وزیر توانائی نے مزید بتایا کہ تمام فیڈرز کی نگرانی کے لیے ایک جدید مانیٹرنگ سسٹم کو فعال کر دیا گیا ہے۔ اس سسٹم کے ذریعے     ہر علاقے میں بجلی کی طلب اور سپلائی کی لمحہ بہ لمحہ رپورٹ لی جائے گی۔    کسی بھی تکنیکی فالٹ کی صورت میں فوری متبادل انتظام کو یقینی بنایا جائے گا۔
    غفلت برتنے والے عملے کے خلاف فوری کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔اس اقدام کا مقصد یہ یقینی بنانا ہے کہ افطار کے دسترخوان اور سحر کی رونقوں میں بجلی کی آنکھ مچولی حائل نہ ہو۔

ٹیگز: