لاہور :لاہور میں کئی روز کے بعد صبح سویرے سورج کی کرنیں نظر آئیں، تاہم پنجاب کے میدانی علاقے تاحال شدید دھند کی لپیٹ میں ہیں۔ دھند کے باعث حدِ نگاہ کم ہونے کے سبب مختلف موٹرویز کے سیکشنز کو ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا ہے تاکہ کسی بھی ناخوشگوار حادثے سے بچا جا سکے۔
موٹروے پولیس نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور سفر کے دوران رفتار کم رکھیں جبکہ فوگ لائٹس کا استعمال لازمی کریں۔ حکام کے مطابق دھند کے چھٹنے کے بعد بند راستے مرحلہ وار کھولے جائیں گے۔