ملک میں سونے کی قیمتوں میں تیزی، فی تولہ نرخ میں 2,500 روپے کا نمایاں اضافہ

ملک میں سونے کی قیمتوں میں تیزی، فی تولہ نرخ میں 2,500 روپے کا نمایاں اضافہ

کراچی: پاکستان میں سونے کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق، فی تولہ سونا 2,500 روپے مہنگا ہو کر 3 لاکھ 57 ہزار 600 روپے تک پہنچ گیا ہے۔

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 2,143 روپے کا اضافہ ہوا، جس کے بعد اس کی نئی قیمت 3 لاکھ 6 ہزار 584 روپے ہو گئی ہے۔

بین الاقوامی منڈی میں بھی سونے کے نرخ بڑھ گئے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق، عالمی مارکیٹ میں سونا 25 ڈالر مہنگا ہو کر 3,351 ڈالر فی اونس پر آ گیا ہے۔

قابل ذکر بات یہ ہے کہ ایک روز قبل (جمعرات) سونے کی قیمت میں 900 روپے کی کمی ہوئی تھی اور فی تولہ سونا 3 لاکھ 55 ہزار 100 روپے پر فروخت ہو رہا تھا۔

ادھر، چاندی کی قیمت میں بھی اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، جو 48 روپے بڑھ کر 4 ہزار 12 روپے فی تولہ تک پہنچ گئی ہے۔

ٹیگز: