لاہور: لاہور چڑیا گھر نے شہریوں کے لیے تفریحی سہولتوں پر 50 فیصد رعایت دینے کا باضابطہ اعلان کر دیا ہے۔ اس فیصلے کا مقصد شہریوں کو سستی اور معیاری تفریح فراہم کرنا اور عوام کی دلچسپی میں اضافہ کرنا ہے۔
رعایت کا اطلاق درج ذیل سہولتوں پر ہو گا:
ریپٹائلز ہاؤس (200 روپے → 100 روپے)
فش ایکوریم (200 روپے → 100 روپے)
ہالوورس، ورچوئل رئیلٹی، مکسڈ رئیلٹی (50% رعایت)
یہ فیصلہ لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی (CWMC) کی منظوری سے نافذ کیا گیا ہے۔ انٹری ٹکٹ اور پارکنگ فیس میں کوئی رد و بدل نہیں کیا گیا۔
فی الحال کچھ سہولتیں صفائی اور مرمت کے باعث بند ہیں، جنہیں جلد مکمل کرکے دوبارہ فعال کر دیا جائے گا۔ ٹکٹنگ کا نظام اب چڑیا گھر انتظامیہ نے خود سنبھال لیا ہے، کیونکہ سابق نجی کمپنی نے گزشتہ روز معاہدہ ختم کر دیا تھا۔