ڈی جی ایل ڈی اے کی ہدایت پر غیرقانونی تعمیرات کے خلاف جوہر ٹاؤن میں کارروائی، متعدد پلاٹس واگزار

ڈی جی ایل ڈی اے کی ہدایت پر غیرقانونی تعمیرات کے خلاف جوہر ٹاؤن میں کارروائی، متعدد پلاٹس واگزار

لاہور: ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق کی ہدایت پر ایل ڈی اے کی ٹیمیں غیرقانونی تعمیرات اور تجاوزات کے خلاف متحرک ہو گئیں۔ جوہر ٹاؤن کے مختلف بلاکس میں کیے گئے آپریشن کے دوران ٹیموں نے متعدد پلاٹس واگزار کروائے۔

کارروائی کے دوران 12 مرلے کے پانچ پلاٹس، پونے تین مرلے کے تین پلاٹس، سات مرلے کا ایک پلاٹ اور پانچ مرلے کے دو پلاٹس واگزار کرائے گئے، جن کی مجموعی مالیت کروڑوں روپے بنتی ہے۔

ٹیگز: